16 جون 2011 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں آج پاکستانی سیکورٹی فورسز اور قومی لشکر کے ساتھ جھڑپوں میں12 افغان طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں.

ابنا: تحصیل ماموند کے علاقے میں گذشتہ روز افغانستان سے آنے والے شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ فورسز اور قومی لشکر کی جوابی کارروائی میں 9 شدت پسند مارے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے تحصیل ماموند کے علاقے سرکئی اور مخا میں سرچ آپریشن شروع کیا جو اب تک جاری ہے۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور قومی لشکر کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جن میں بارہ شدت پسند مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف بھاری توپ خانے کا بھی استعمال کیا۔ کل سے اب تک جھڑپوں میں 21 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت